جرم
کراچی: گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج
کراچی کے علاقے بفرزون میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بفرزون میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملازمہ پر تشدد کا واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا، خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم فرار ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تشدد کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں خاتون پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تشدد کے دوران خاتون کو سیڑھیوں سے دھکا بھی دیا گیا۔



