جرم

سکھر: بھینس چوری کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

سکھر: روہڑی کے قریب گاؤں میں مبینہ بھینس چوری کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس چوری کی کوشش کے دوران مزاحمت پر چوروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ چور گھر میں داخل ہو کر گائے کھول کر لے جا رہے تھے کہ مزاحمت ہونے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی اظہر مغل کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران پولیس اور چوروں کے درمیان مقابلہ بھی ہوا جس میں ایک چور ہلاک ہو گیا جبکہ 2 زخمی چور علاقے میں چھپے ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker