کرائم

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی: موبائل فون مارکیٹ کے پاس سے 4 ڈاکو ایک تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موبائل مارکیٹ کے قریب تاجر بینک سے رقم نکلوا کر دکان پر آرہا تھا کہ ملزمان تعاقب کرتے ہوئے پہنچے، واردات 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے کی اور وہ رقم چھین کر گارڈن کی طرف فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واردات کا مقدمہ دکاندار محمد آصف کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، تاجروں سے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں سخت تشویش کا باعث ہیں، بینک سے رقم لانے والے کئی ڈیلرز لوٹے جاچکے لیکن ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے ۔

محمد رضوان عرفان نے وزیراعلیٰ سندھ ، وزیر داخلہ،آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ کیا کہ لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سخت نوٹس لیا جائے اور الیکٹرونکس و موبائل مارکیٹوں کو فوری اور مؤثر تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker