لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری ہوگیا

کراچی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کے 13 سال پرانےکیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو بری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پراسیکیوشن لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف سہولت کاری کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر 13 سال پرانے کیس میں ملزم عذیر بلوچ کو بری کردیا۔ ملزم کے وکیل فاروق حیدر جتوئی کا مؤقف تھا کہ ملزم عزیر بلوچ کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے، عزیر بلوچ بے قصور ہے۔
پراسکیویشن کے مطابق شریک ملزم عبدالغفار بگٹی نے اپنے بیان میں عزیر بلوچ کا نام لیا تھا۔
عذیر بلوچ کے وکیل کے مطابق عذیر بلوچ اب تک 63 مقدمات میں بری ہوچکا ہے جب کہ ملزم کے خلاف 75 مقدمات درج تھے۔



