کرائم

شوہر نے محبوبہ کی خاطر اپنی ڈاکٹر بیوی کو مار ڈالا، محبوبہ کے نام لکھا پیغام بھی وائرل

بھارت میں ایک شخص نے محبوبہ کی خاطر ڈاکٹر بیوی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو کے سرجن پر اپنی ڈرماٹولوجسٹ بیوی کو قتل کرنے کا الزام ہے جس نے جرم کرنے کے فوراً بعد اپنی محبوبہ کو پیغام بھیجا کہ ‘میں نے تمہاری خاطر اپنی بیوی کو مار ڈالا ہے’۔

حکام کے مطابق جنرل سرجن ڈاکٹر مہیندر ریڈی نے ڈیجیٹل ادائیگی کی ایپلی کیشن پر ایک لڑکی سے دوستی کی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی، پولیس کو مہیندر کی جانب سے بھیجا گیا پیغام اس کے فون کے فارنزک تجزیےکے دوران ملا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی اور اس کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے تاہم خاتون کی شناخت کو راز میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا تھا اور مہیندر کو 6 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، اس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی ڈاکٹر کروتھیکا ریڈی کو اس کے گھر میں بے ہوشی کی دوا کی زیادہ مقدار دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فارنزک رپورٹ میں مقتولہ کے اعضا میں پروپوفول نامی طاقتور بے ہوشی کی دوا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جو مجرمانہ فعل کی نشاندہی کرتی ہے، خاتون کے گھر کے معائنے کے دوران پولیس نے اہم شواہد برآمد کیے۔

رپورٹ کے مطابق کروتیکا کے والد نے شکایت درج کرائی کہ ان کے داماد نے ان کی بیٹی کا قتل کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker