اکانومی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس نئی بلند ترین سطح چھونے کےبعد 1 لاکھ35 ہزار 939 پوائنٹس پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  بھی دن کے آغاز  پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نئی بلندی پر جا پہنچا۔

آج  100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی 1225 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ37 ہزار 727 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح ہے۔

تاہم دن کے اختتام پر  مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 562 پوائنٹس کی مجموعی کمی کے ساتھ  ایک لاکھ 35 ہزار  939 پر بند ہوا۔

بازار میں 87 کروڑ شیئرز کے سودے 38 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن  93 ارب روپے کی کمی کے بعد 16 ہزار 401 ارب روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker