اکانومی

جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی۔

اوگرا کے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق قیمت میں 2.68 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جس کے بعد  نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker