اکانومیپاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم پر وزارت خزانہ کا اعتراض

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم پر عملدرآمد کے لئے وزارت خزانہ سے 29 ارب روپے مانگ لیے۔

دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجزاورعارضی ملازمین کی تعداد 6204 ہے، مستقل ملازمین کو شامل کرکے مجموعی تعداد 11 ہزار 421 بن جاتی ہے، 5217 مستقل ملازمین کو ادائیگیوں کیلئے 22 ارب 84 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق عارضی اور ڈیلی ویجرز ملازمین کو 6 ارب 33 کروڑ روپے دینے پڑیں گے، وزارت خزانہ کا کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجرز ملازمین کو پیکج دینے سے انکار کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیکج میں ڈیلی ویجز اور عارضی ملازمین کو شامل  کرنے پر اعتراض کردیا۔پیکج دوبارہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ نظرثانی شدہ پیکج آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت صنعت کی سربراہی میں کمیٹی نظرثانی پیکج تیار کرے گی، یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کیلئے نظرثانی شدہ پیکج آئندہ ہفتے وزیراعظم کو بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ حکومت نے 10 جولائی سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ویئر ہاؤسز خالی کرنے کا حکم دیا تھا مگر ملازمین نے حکومت سے تحریری معاہدے تک ویئر ہاؤسز خالی کرنے سے انکار کردیا۔ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ویئر ہاؤسز میں 6 ارب روپے کا سامان پڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker