اکانومیبزنس

پاکستان اسٹاک میں تاریخی دن، 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ایک تاریخی دن رہا اور  100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2 ہزار 51 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 88  پوائنٹس پر بند ہوا۔

 اگست کے 4 کاروباری دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 5697 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

بازار میں آج 78 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طےہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 234 ارب روپے بڑھ کر 17343 ارب روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن اگست کے 4 کاروباری دنوں میں 640 ارب روپے بڑھ چکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 43 ہزار کی حد عبور کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker