
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج پہلی بار ایک لاکھ 57ہزار سے اوپر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مندی رہی تاہم بعد میں مارکیٹ میں تیزی آئی اور 100 انڈیکس 457 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 20 پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس آج پہلی بار ایک لاکھ 57 ہزار سے اوپر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 57 ہزار 479 بنائی۔



