اکانومی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کو ایک لاکھ 58 ہزار تک لےگیا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا  اورکاروبار کے اختتام تک یہ سلسلہ برقرار  رہا۔

ماہرین کے مطابق  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان  تاریخی  دفاعی معاہدے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بلندی ہوئی۔

100 انڈیکس ایک ہزار 775 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 57  ہزار  953  پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح ایک لاکھ 58 ہزار 82 بنائی ہے۔

بازار میں آج ایک ارب 95 کروڑ شیئرز کے سودے 56 ارب 93 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 183 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 541 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker