تعلیم

سی ایس ایس 2026 کے امتحانات میں اہم تبدیلی کر دی گئی

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (fpsc)نے سی ایس ایس 2026 کے امتحانات (css 2026)میں اہم تبدیلی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2026 کیلئے اہم تبدیلی کی ہے جس کے تحت لازمی مضامین امتحان کا ایک دن میں ایک ہی پرچہ ہوگا جبکہ اس سے قبل ایک دن میں 2 پرچے لئے جاتے تھے۔

فیصلہ سی ایس ایس امتحان 2026 سے تاحکم ثانی نافذ العمل ہوگا، اقدام کا مقصد امیدواروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق امتحانی طریقہ کار میں ترمیم کا مقصد امتحانات کے انعقاد کو مزید منظم و ہموار بنانا ہے۔ سی ایس ایس امتحان 2026 کا تفصیلی ٹائم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے سی ایس ایس کے امتحانات میں ملک بھر سے امیدوار شرکت کرتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker