صحت

لوگ ہارٹ اٹیک کی علامات کو اکثر سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں، تحقیق

ہارٹ اٹیک کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب خون کا بہاؤ بہت زیادہ گھٹ جائے یا بلاک ہوجائے۔

عموماً شریانوں میں چکنائی، کولیسٹرول اور دیگر مواد کا اجتماع دل تک خون کے بہاؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

کولیسٹرول کے اجتماع کو plaque کہا جاتا ہے اور کئی بار اس کے باعث بلڈ کلاٹ کا سامنا ہوتا ہے اور خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

ہارٹ اٹیک کی مخصوص علامات ہوتی ہیں جن کو محسوس کرکے لوگ فوری طبی امداد کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔

مگر یہ علامات اس طرح ڈرامائی نہیں ہوتیں جس طرح ڈراموں یا فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈراموں اور فلموں نے متعدد افراد کے ذہنوں میں یہ خیال مستحکم کر دیا ہے کہ جب کسی کو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے تو وہ سینے کو تھام کر ڈرامائی انداز سے گر جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق مگر یہ ڈرامائی یا فلمی عکاسی گمراہ کن ہے اور اکثر ہارٹ اٹیک کی علامات پیچیدہ اور معمولی شدت کی ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker