تازہ ترینپاکستان

لکی مروت : فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا

لکی مروت؛ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، 8 ورکر بازیاب
لکی مروت: سرکاری مائننگ پراجیکٹ قبول خیل لکی مروت کے 17 ملازمین کو اغواء کرلیا گیا، کمپنی کی سٹاف لے جانے والی ہائی ایس گاڑی کو بھی آگ لگادی
فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، سیکیورٹی فورسز نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
آج فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل سے 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کر لیا، مغوری سویلین ورکرز نہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک8 مغوی ورکرز کو بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، اور باقی نہتے ورکرز کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker