تازہ ترینبلوچستان

پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب کے علاقے سمبازی میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر پاکستان کی بہادر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے ایک بار پھر اپنی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اور خوارج کو واصل جہنم کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہماری افواج ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker