تازہ ترینانٹرنیشنل

ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے روس سمیت دیگر کو دھمکی دے دی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس اور دیگر فریق ممالک کو ٹیکسز، ٹیرف اور دیگر پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ معاہدے نہیں ہوا تو روس اور دیگر فریق ممالک سے امریکا برآمد ہونے والے مصنوعات پر بدترین ٹیکسز، ٹیرف اور پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے روس کے علاوہ دیگر ممالک کا نام نہیں لیا جن پر وہ ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے سے قبل بیان میں کہا تھا کہ وہ صدر بنتے ہیں پہلی ترجیح کے طور پر روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرادیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker