تازہ ترینپاکستان

ایف بی آر میں گریڈ 17 سے 20 کے 15 افسران کےبڑے پیمانے پر تبادلے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) میں گریڈ 17 سے 20 کے 15 افسران کےبڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکشن کے مطابق جن افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں پاکستان کسٹمز کے 14 اور ان لینڈ ریونیو کا ایک افسر شامل ہے

ایف بی آر کے افسران کے تبادلے کے نوٹی فیکشن کے مطابق گریڈ 20 کے ممتاز علی کھوسو ڈی جی کسٹمز اکیڈمی تعینات ہوئے ہیں ممتاز کھوسو پہلے ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی تھے گریڈ 20 کے محمد اسماعیل ڈائریکٹر کسٹمز آٹومیشن تعینات ہوئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکشن کے مطابق اظہر حسین مرچنٹ کلیکٹر کسٹمز انفورسمینٹ گڈانی تعینات کئے گئے ہیں گریڈ 20 کے دیگر افسران میں نوید الہی اور یاسر مرتضی شامل ہیں ان لینڈ ریونیو گریڈ 20 کے احسن رضا چوہدری کمشنر فیصل آباد تعینات ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker