تازہ ترینپاکستان

ملک ریاض کیخلاف نیب ریفرنس دائر

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کراچی میں 17 ہزار ایکڑ کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض، علی ریاض، زین ملک اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔

نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کے مطابق ملزمان پر 2013 میں سپرہائی وے کے قریب 17 ہزار ایکڑ سے زائد زمین غیرقانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام ہے اور زمین کی غیرقانونی منتقلی سے حکومتی خزانے کو 708 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

ریفرنس میں بحریہ ٹاؤن کے افسران، سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو احمد بخش ناریجو، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ثاقب سومرو، جاوید حنیف، سابق سربراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا اور سابق سربراہ کے ڈی اے آغا مقصود عباس سمیت 33 ملزمان کے نام شامل ہیں۔

نیب کورٹ کراچی نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 فروری کو ریفرنس کی سماعت مقرر کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker