تازہ ترینبلوچستان

کوئٹہ : جناح روڈ نو پارکنگ زون قرار

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے تناظر میں جناح روڈ کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا گیا
وزیراعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے احکامات کے تناظر میں کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل نے آج جناح روڈ کو نو پارکنگ زون قرار دینے کے بعد جناح روڈ کا رودہ کیا اور سڑک پر پارک گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو ہٹانے کے آپریشن کا جائزہ لیا اور اس امر کو یقینی بنایا کہ نو پارکنگ کے قانون کو پوری طرح سے لاگو کیا جائے
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کوئٹہ کی جانب سے نو پارکنگ کونز اور نو پارکنگ سائن بورڈ بھی جناح روڈ پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں، جناح روڈ پر سورج گنج بازار سے لے ریگل چوک تک پارکنگ اب ممنوع ہو گی جبکہ شہری متبادل پارکنگ کے لئے ٹیکسی اسٹینڈ پارکنگ، سرکلر پارکنگ پلازہ کو بروئے کار لائیں اور بطور شہری ٹریفک کے نظام میں بہتری کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker