تازہ ترینپاکستان

قیام امن کیلئے ضلع کُرم کے عمائدین کا جرگہ اسلام اباد طلب

ضلع کُرم کے عمائدین کا قیام امن کیلئے جرگہ آج اسلام اباد میں طلب کرلیا گیا۔ جرگہ میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے فریقین کے عمائدین کا جرگہ آج اسلام اباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کی رہائش گاہ پر ہو رہا ہے جس میں فریقین کے عمائدین آپس میں بیٹھ کر قیام امن کیلئے لائحہ عمل تیار کریں گے اور حل طلب مسائل کا حل تلاش کریں گے۔

رضا حسین کا کہنا ہے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے وہ مذاکراتی عمل میں حصہ لے رہے ہیں تاہم امن معاہدے کے باوجود علاقے میں لوگ مشکلات کا شکار ہیں جس پر فریقین کےعمائدین نے آپس میں بیٹھ کرمسائل کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت محسوس کی ہے اس حوالے سے اج اہم پیشرفت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker