تازہ ترینانٹرنیشنل

مقبول ایشیائی اداکارہ باربی شُوانتقال کرگئیں

تائی پے: مقبول ایشیائی اداکارہ باربی شُو نمونیا کے باعث 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان سے تعلق رکھنے والی باربی شو جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران فلو کا شکار ہوئیں جس کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہوگئی تھیں، ان کی بہن کے مطابق وہ حالیہ برسوں میں صحت کے مسائل سے دوچار رہی تھیں۔

شوبز انڈسٹری میں بگ ایس کے نام سے مقبول باربی شُو 1990 کی دہائی کے وسط میں ایس او ایس نامی بینڈ کے باعث مقبول ہوئی تھیں جس میں ان کی بہن بھی ان کے ساتھ شامل تھیں۔

تاہم باربی شو 2001 میں معروف ٹی وی سیریز ’میٹیور گارڈن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

باربی شُو نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد 2022 میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

باربی شُو کے انتقال پر چینی شوبز شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker