تازہ ترینپاکستان

محکمہ ریلوے کا مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسزکے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری بروزبدھ سے ہوگا،ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔ محکمہ ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس سمیت تمام آوٹ سورس ٹرینوں پربھی ہو گا ٹرینوں میں جعفر ایکسپریس اور بولان میل بھی شامل ہے اسی طرح لینڈ، کوچنگ و دیگر ذرائع سے 6 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا۔اس حوالے سے ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز نے 6 ماہ کے دوران 46 ارب روپے کما ئے تھے۔ یہ آمدن پچھلے سال کے اسی دورانیے کی آمدن سے 5 ارب روپے زیادہ تھی۔سی ای او ریلوے نے امید ظاہر کی کہ 2025 ریلوے کیلئے تبدیلی کا سال ثابت ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker