تازہ ترینپاکستان

عام آدمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک اور احسن اقدام

عام آدمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت عام آدمی کیلئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن مفت ہوں گے،چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی،گردوں کی پیوند کاری بھی مفت کی جائے گی۔

پروگرام کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے،رجسٹریشن کے بعد جگر، گردوں، بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔

سرکاری اسپتالوں کے علاوہ نجی اسپتالوں سے بھی آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے۔

ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے،ٹرانسپلانٹیشن کا فرض اب ریاست ادا کرے گی،سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے۔

جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی،کورنیا کی پیوند کاری سے بصار ت سے محروم افراد بھی نارمل زندگی گزار سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker