تازہ ترینپاکستان

ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کا عزم، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں طلب

ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کے عزم کے ساتھ وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک 1446ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 28 فروری جمعہ کو پشاور میں طلب کر لیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ 28 فروری کوپشاور میں طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت چیئر مین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس میں کمیٹی کے ممبران کے علاوہ زونل کمیٹی پشاور کے ذمہ داران بھی شریک ہوں گی اور رویت کے مطابق ملک میں یکم رمضان المبارک کی بابت فیصلہ کریں گے۔

پشاور میں ہونے والے مرکزی اجلاس کی معاونت کے لیے لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker