تازہ ترینپاکستان

گلگت : تیز رفتار گاڑی نے فٹ پاتھ پر کھڑی تین سگی بہنوں سمیت چار طالبات کو کچل دیا، گاڑی نذر آتش

گلگت: تیز رفتار گاڑی نے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو کچل دیا، گاڑی نذر آتش
گلگت کے علاقے بسین میں اسکول جانے کے لیے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔
رپورٹ کے مطابق تینوں سگی بہنیں جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک طالبہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق 4 بچیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا تاہم 3 بچیاں جو سگی بہنیں تھیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔
اسپتال سے ملنے والی معلومات کے مطابق جاں بحق تینوں طالبات عبد الجلیل نامی شخص کی بیٹیاں تھیں جو اسکول کے قریب رہائش پذیر ہیں، متوفی بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔
حکام کے مطابق جاں بحق بچیوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جب کہ 7 سالہ بچی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی نذر آتش کر دی، پولیس کے مطابق طالبات کو کچلنے والی گاڑی کا مالک حادثے کے بعد فرار ہوگیا جسکی گرفتاری کی کوششیں جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker