تازہ ترینپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

تعلیم کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ۔

منصوبے کے تحت 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمیننس اسٹار کارڈ ملے گا۔

وزیراعلیٰ نے میٹرک ٹیک کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا بھی اعلان کیا جبکہ لاہور کے 338 اسکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا بھی اجرا کیا۔

وزیراعلیٰ نے اسکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئےکہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے، طلبہ کو وطن سے محبت اور اخلاقیات کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker