تازہ ترینپاکستان

استحکام کے حصول کے بعد معیشت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی ،کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی کیلئے سرمایہ کاری لائیں،حکومت کاروباری برادری کی ہر قسم کی معاونت کرے گی،پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لائی جائے۔

ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے حوالے سے کمیٹی قائم ہو چکی،کمیٹی جلد اپنی تجاویز کا مسودہ منظوری کیلئے پیش کرے گی،استحکام کے حصول کے بعد معیشت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے،اصلاحات سے کاروباری برادری کو سہولت فراہم کر رہے ہیں،فیس لیس سسٹم سے بندرگاہوں پر کلیئرنس کے وقت میں کمی آئی ہے۔

بہترین افرادی قوت کی فراہمی کیلئے نوجوانوں کی تربیت یقینی بنا رہے ہیں،پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے والےاداروں کو جمع کر کے نظام مزید مربوط بنا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker