تازہ ترینپاکستان

گولارچی : زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

گولارچی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کھورواہ کے گاؤں انگارو خاصخیلی میں ہوا۔ جہاں راہیماں اور خاصخیلی برادری کے افراد میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔

فائرنگ، لاٹھیوں اور کلہاڑیاں لگنے سے 5 افراد دم توڑ گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker