تازہ ترینپاکستان

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا

حکومت نے صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل پر سوالات کا جواب دیا اور بتایاکہ حکومت نے صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ پر درج ہے یہ ’اسرائیل کے سفر کےلیے قابل استعمال نہیں‘، موجودہ قوانین کے تحت پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ ممکن نہیں۔

ترجمان شفقت علی خان کا کہنا تھاکہ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف تبدیل نہیں ہوا، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حقوق میں 1967 سے پیشگی سرحدوں پر مشتمل آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے، آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کےلیے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker