تازہ ترینانٹرنیشنل

اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد50 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خان یونس کے 8 شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker