تازہ ترینپاکستان

مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور احتجاج کا اعلان کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین جل رہا ہے، بچے تڑپ رہے ہیں اور حکمران خاموش ہیں۔ امت مسلمہ کے ہر فرد کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا ہرفرد اپنی آواز بلند کر کے حکمرانوں کو جھنجھوڑے۔ اور یہ وقت اپنے مسلمان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے ساتھ بیٹھ کر حکمت عملی بنائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 13 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان اسرائیل مردہ باد مظاہرہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی صیہونی قوتوں کے ہاتھوں جو بیت رہی ہے یا بیت چکی ہے۔ وہ تاریخ کے صفحات پر سیاہ دھبوں کے سوا کچھ نہیں۔ اسرائیل نے امن معاہدہ توڑ کر غزہ پر شب خون مارا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker