تازہ ترینپاکستان

پاک امریکہ وزرائے خارجہ رابطہ،افغانستان کی صورتحال اور امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات،علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کیساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا اقتصادی تعاون پاک امریکا تعلقات کا نمایاں پہلو ہو گا۔

دونوں رہنماؤں میں معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی،اسحاق ڈار نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیاب کوششوں پر روشنی ڈالی۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا،افغانستان کی صورتحال اور امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور باہمی مفاد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker