تازہ ترینپاکستان

صدر مملکت کی طبیعت میں بتدریج بہتری، ڈاکٹرز کا مزید ایک دو دن اسپتال میں گزارنے کا مشورہ

کراچی کے نجی اسپتال میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا علاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق انفیکشز ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹرز نے صدر زرداری کا معائنہ کیا اور صدر مملکت کو مزید ایک دو دن اسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ صدر زرداری کا علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے اور ان کی طبیعت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے صدر مملکت آصف زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس حوالے سے صدر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے، ایک دو روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی صحت سے متعلق سیاسی کورونا کہنا بالکل غلط بات ہے ، یہ کورونا کا ایک اور ویرینٹ ہے ، یہ ویرینٹ اتنا مہلک نہیں، اس کے اتنے منفی اثرات نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker