تازہ ترینانٹرنیشنل

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں، امریکی تیل کے نرخ 2 فیصد کمی سے 60 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 2 فیصد کمی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 60 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی 2 فیصد کمی کے بعد 63.39 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ممالک کیلئے امریکی ٹیرف میں تعطل کے بعد بینچ مارک خام تیل کے معاہدے سیشن کے دوران 7 فیصد تک گرنے کے بعد بدھ کو 4 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئے تھے۔

ٹرمپ نے چین کیلئے ٹیرف ریٹ کو 104 فیصد سے بڑھا کر فوری طور پر 125 فیصد کردیا ہے جبکہ کئی ممالک میں تین ماہ کی مہلت دیدی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker