تازہ ترینپاکستان

بلوچستان میں بحالی امن کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی زمہ داری اہم ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے جمعہ کو جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ملاقات میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیرو سینیٹر مولاناعبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت دیگر صوبائی رہنما موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردیوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت کے موقف سے جے یو آئی( ف )کے وفد کو آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی زمے داری اہم ہے ،جمعیت علماء اسلام حکومت میں رہی یا اپوزیشن میں ایک زمہ دار سیاسی قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ایک مثبت سیاسی کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے،حکومت تمام سیاسی مسائل کا حل سیاسی مشاورت سے چاہتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker