تازہ ترینپاکستان

کراچی میں ٹریلرنے پھر دو جانیں لے لی

کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افرادجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے نیوچالی میں پیش آیا جہاں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نورمحمد کےنام سے ہوئی اور دونوں لیاری عثمان آبادکے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لےلیا گیاہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں بھی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker