تازہ ترینبلوچستان

جمعیت علمائے اسلام کا مائنز اینڈ منرلز بل 2025 مکمل مسترد بل کی حمایت پر وزیر اعلی بلوچستان کا جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء یونس عزیر زہری کو خراج تحسین ، جمعیت علمائے اسلام کا بل کی حمایت کرنے والے پارٹی اراکین کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیااب بھی بی این پی مینگل ،جمعیت علمائے اسلام کی اتحادی جماعت رہے گی ؟

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کے فیصلے
جمعیۃ علماء اسلام فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت بھرپور انداز میں جاری رکھے گی ۔
اس سلسلہ میں 27 اپریل کو لاہور، 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہداء غزہ ملین مارچ کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس قوم سے اہل غزہ کے لئے مالی مدد فراہم کرنے کی اپیل کرتا ہے۔
اجلاس ملک میں امن وامان کی بدترین صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
حکومتی اور ریاستی ادارے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں۔
دھاندلی کے نتیجے میں قائم مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل کے حل اور امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں ۔
جمعیت علماء اسلام پرزور الفاظ میں از سرنو صاف اور شفاف انتخابات کے مطالبہ کا اعادہ کرتی ہے۔
اجلاس نے اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور باقاعدہ کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ کیا۔
البتہ مشترکہ امور پر مختلف مذہبی اور پارلیمانی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ جدوجہد کی حکمت عملی مرکزی مجلس شوری یا مرکزی مجلس عاملہ طے کرے گی۔
اجلاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مکمل مسترد کرتا ہے۔ بلوچستان میں پارٹی کے جن اراکین اسمبلی نے اس بل کو ووٹ دیا ہے ان سے وضاحت طلب کی جائے گی اور انہیں باقاعدہ شوکاز نوٹس دیا جائے گا۔
مختلف صوبوں کو درپیش مسائل پر مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ حکمت عملی طے کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker