تازہ ترینانٹرنیشنل

ایرانی بندرگاہ پر دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی،700 زخمی

ایران کی ایک مصروف بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرچکی ہے۔

ایرانی خبر ایجنسیوں کے مطابق دھماکہ ہفتے کو پیش آیا جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 15 خوارج ہلاک

ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کا عمل تیز کردیا گیا ہے، دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker