تازہ ترینانٹرنیشنل

ایران: بندر عباس کی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی

ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 1200 ہے۔ چوبیس گھنٹوں سے زائد عرصے سے لگی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جاسکا۔

روس نے ایران کو مدد کی پیش کش کرتے ہوئے روسی طیارے ایران بھیج دیے ہیں۔

ایرانی وزارت دفاع نے پورٹ پر فوجی سازو سامان کی موجودگی کی بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کومسترد کر دیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکے کی مکمل چھان بین کا حکم دیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سکیورٹی اور عدالتی حکام کو دھماکے کی تفصیلی چھان بین کرنے، کسی بھی کوتاہی یا ارادی عمل کو بےنقاب کرکے ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker