تازہ ترینبلوچستان

کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو افراد ہلاک

کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی کے دوران ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے درخشاں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ایک دہشت گرد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرے دہشت گرد نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ دہشت گردوں سے خود کش جیکٹ، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام نے اس کارروائی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا منصوبہ پاکستان میں دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو عملی جامہ پہنانا تھا، جو کہ بروقت کارروائی کی وجہ سے ناکام ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker