تازہ ترینبلوچستان

کوئٹہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں

کوئٹہ منگل 29 اپریل کوئٹہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف انتظامیہ ی کارروائیاں، متعدد غیر قانونی مہاجرین ڈی سی آفس منتقل
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب، سعد کلیم ظفر نے پولیس اور لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران افراد کے شناختی دستاویزات اور اے سی سی کارڈز کی جانچ پڑتال کی گئی۔ جن افراد کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں، انہیں حراست میں لے کر ڈی سی آفس کوئٹہ کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد کل صبح ملک بدر کر دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے اور غیر قانونی قیام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker