تازہ ترینپاکستان

ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہوگئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی کر دی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 245 روپے16 پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا ہوا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار893 روپے ہوگی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو-سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔

پچھلے مہینے کے مقابلے میں سعودی آرامکو-سی پی میں1.8 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ ڈالر کی اوسط شرح مبادلہ میں 0.22 فیصد اصافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker