تازہ ترینپاکستان

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

اپریل میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 20 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام پر فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں 10 گرام سونا 17 ہزار 832 روپے تک مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ ، 96 ہزار 467 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں اپریل میں سونے کی قیمت 192 ڈالر فی اونس بڑھی اور مہینے کے اختتام پر فی اونس قیمت 3 ہزار 276 ڈالر رہی۔

واضح رہے کہ اپریل کے آخری دن پاکستان میں سونے کی قی تولہ قیمت میں 3400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker