تازہ ترینپاکستان

کوہستان: گاڑی کھائی میں جاگری ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

لوئرکوہستان میں بےقابو گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک کار شاہراہ قراقرم پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے، تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے جو گلگت بلتستان کی جانب جارہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وقوع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد سے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker