تازہ ترینپاکستان

وزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10 سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے کہا ہےکہ وزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10 سالہ منصوبہ بندی آئی جی سیپ کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صارفین کو 4 ہزار 743 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق حکومت بجلی خریداری کے سنگل بائر ماڈل سے نکل رہی ہے ، بجلی خریداری اب مسابقتی بولی سے ہوگی۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار اور خریداری سے متعلق کیے جانے والے اقدامات آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر ثانی کے اقدامات سے بھی اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی خریداری پلان کو 14ہزار میگاواٹ سے کم کرکے 7 ہزار میگاواٹ کر دیا ہے، صارفین کو بوجھ سے بچانے کےلیے 7 ہزار میگاواٹ بجلی خریداری کو منسوخ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker