تازہ ترینپاکستان

نَصْر مِّن اللَّہ وَفَتْح قَرِيب، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد کہا کہ نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اپنے بیان میں مختصر کہا کہ نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد فتح کے حوالے سے قرآنی آیت پڑھ کر مختصر بیان دیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے دونوں ممالک سے پوری رات بات چیت کی اور اس کی ثالثی کے باعث پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل فائر بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker