تازہ ترینانٹرنیشنل

غزہ میں اسرائیلی حملے، بچوں سمیت 23 فلسطینی شہید، 124 زخمی

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، عرب میڈیا کے مطابق تازہ حملوں میں بچوں سمیت 23 فلسطینی شہید اور 124 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیرالبلاح، صبرہ اورطُفّاح کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ رفح کے ساحلی علاقے میں اسرائیلی بحری کشتیوں نے فائرنگ کی، جس سے مزید جانی نقصان ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے 70 فیصد علاقوں کو فلسطینیوں کے لیے “ممنوعہ زون” قرار دے دیا ہے، جس کے باعث لاکھوں شہری محفوظ پناہ کی تلاش میں دربدر ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی محاصرے کے سبب غزہ میں غذائی بحران شدید ہوتا جا رہا ہے، راشن، پانی اورادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، عالمی برادری کی خاموشی پرانسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker