تازہ ترینانٹرنیشنل

سری لنکا میں بس کھائی میں گرنے سے 21 افراد جاں بحق

سری لنکا میں بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، یہ 20 سال میں بدترین ٹریفک حادثہ تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر ٹرانسپورٹ اہلکار نے بتایا کہ اتوار کے روز بودھ مت کے درجنوں پیروکاروں کو لے جانے والی بس پہاڑی علاقے میں سے گزرتے ہوئے ایک کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ سرکاری بس تقریباً 70 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی، جبکہ بس میں 50 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی، کوٹمالے کے وسطی پہاڑی علاقے میں بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتے ہوئے کھائی میں جاگری۔

حادثے میں بس مکمل تباہ ہوگئی، اس کی چھت اور گاڑی کی آدھی سے زیادہ نشستیں فرش سے اکھڑ گئیں۔

ایک مقامی پولیس اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا بس میں کوئی میکانکی خرابی تھی یا ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے نیند آ گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker