تازہ ترین

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تھانہ کھوئی بہارہ کے قریب شرپسندوں کی جانب سے روڈ توڑ کر سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز و پولیس پر حملے کے لیے نصب آئی ای ڈی سے شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔

مزید کہنا تھا کہ پولیس و پاک فوج کی نگرانی میں روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے اظہار تشکر کیا۔

شرپسندوں کی جانب سے سڑک توڑنے سے علاقہ مکینوں کو تکالیف اور دشواری کا سامنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker