تازہ ترینپاکستان

عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنا تھا تاہم عمران خان نے ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس3 روز سے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آرہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker